گوجرانوالہ ( نمائندہ خصوصی)چیف ٹریفک آفیسر گوجرانوالہ آصف صدیق نے بتایاکہ کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظرٹریفک سٹاف کو کروناایس او پی پرسختی سے عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے سی ٹی او کا کہنا تھا کہ ٹریفک سٹاف میں ماسک اور سینیٹایزر تقسیم کئے جائیں گے سی ٹی او کا مزید کہنا تھا کہ سڑک پر ٹریفک کے بہائو کو بہترین رکھنے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ٹریفک سٹاف کا سامنا ہر طرح کے لوگوں سے ہوتاہے اس لئے ان کے لئے بہت ضروری ہے کہ وہ تمام افراد سے مناسب فاصلہ رکھتے ہوئے اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں، ماسک کا استعمال کریں ،افطاری کے بعد پانی کا مناسب استعمال کریں تاکہ اپنے آپ اورلوگوںکو اس وباء سے محفوظ رکھ سکیںاس کے علاوہ سی ٹی او نے ٹریفک دفاترخاص طور پر ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں کوروناایس او پی پر عمل درآمد کرنے کے حوالے سے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز کو ہدایات جاری کیںتاکہ عوام الناس اور ٹریفک سٹاف کے درمیان مناسب فاصلہ کو برقرار رکھا جا سکے۔
ٹریفک سٹاف کو کروناایس او پی پرسختی سے عمل کریں:سی ٹی اوگوجرانوالہ
Apr 20, 2021