اپوزیشن نے حالیہ ناخوشگوار واقعہ پر سیاست چمکانے کی کوشش کی،عثمان بزدار

Apr 20, 2021 | 11:44

ویب ڈیسک

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے اپوزیشن کی بعض جماعتوں نے حالیہ ناخوشگوار واقعہ پر بھی سیاست چمکانے کی کوشش کی، ۔وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا منفی رویہ قابل مذمت ہے، اپوزیشن رہنمائوں نے معاملے کو سلجھانے کی بجائے بگاڑنے کی پوری کوشش کی،اپوزیشن کی جانب سے آگ پر تیل چھڑکنے کے مذموم عزائم بری طرح ناکام رہے، نازک مرحلے پر اپوزیشن نے منفی کردار ادا کیا، جب قوم کو متحد کرنے کی ضرورت تھی اس وقت اپوزیشن قوم کو تقسیم کر رہی تھی، اپوزیشن کا یہ غیر ذمہ دارانہ رویہ تاریخ میں ہمیشہ برے الفاظ میں یا د رکھا جائے گا ۔ا نہوں نے کہا کہ پاک دھرتی ہم سے اتحاد، اتفاق کا تقاضا کر رہی ہے، وطن کی مٹی کا یہ قرض اتارنا ہم سب پر واجب ہے۔انہوں نے کہا کہ نبی پاک ۖ کی شان اقدس کو الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں، اللہ تعالی نے حضرت محمد ۖ کو تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا، مسلمان نبی پاک ۖ کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کرسکتا، مسلمانوں کے دل رسول کریم ۖ کی محبت سے منور ہیں.

مزیدخبریں