مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں3043015ہو گئیں ،کیسز14کروڑ26لاکھ96ہز ارسے متجاوز کرگئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 581542ہوگئیں ،کیسز3کروڑ24لاکھ75ہزار سے بڑھ گئے ۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبرپر ہے جہاں ہلاکتیں180550ہو گئیں ،کیسز1کروڑ53لاکھ14ہزار سے تجاوز کر گئے ۔برازیل میں اموات375049ہو گئیں ،کیسز1کروڑ39لاکھ77ہزار سے بڑھ گئے ۔فرانس میں101180افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ متاثرین کی تعداد52لاکھ96ہزار تک پہنچ گئی ۔روس میں105928افراد جان کی بازی ہار چکے اور کیسز47لاکھ10ہزار تک پہنچ گئے ۔برطانیہ میں ہلاکتیں147274ہو گئیں اور کیسز43لاکھ90ہزار سے بڑھ گئے ۔اٹلی میں117243افراد موت کی آغوش میں چلے گئے جبکہ متاثرین کی تعداد38لاکھ78ہزار تک پہنچ گئی۔ترکی میں36267افراد جاں بحق اور کیسز43لاکھ23ہزار سے تجاوز کر گئے ۔ دنیا بھر میں کورونا سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 12 کروڑ11لاکھ سے زائد اور 1 کروڑ 84 لاکھ سے زائد فعال کیسز ہیں۔
کورونا وائرس،دنیا بھر میں ہلاکتیں 3043015ہو گئیں
Apr 20, 2021 | 12:13