سعودی عرب، آسٹرازینیکا سے خون میں پھٹکیاں بننے کے 15کیسز کی تصدیق

سعودی عرب میں برطانوی کورونا ویکسین آسٹرازینیکا سےخون میں پھٹکیاں بننے کے 15کیسز کی تصدیق ہوگئی۔سعودی میڈیا کے مطابق خون میں پھٹکیاں بننے کے کیسز کی تصدیق سعودی فوڈاینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایس ایف ڈی اے)نے کی۔ایس ایف ڈی اے کا کہنا تھا کہ خون میں پھٹکیاں بننےکی شکایات کا سائنسی، تکنیکی جائزہ لیا جارہاہے، آسٹرازینیکا ویکسین کے ممکنہ خطرات کے مقابلے میں فوائد زیادہ ہیں۔اس سے قبل ناروے میں آسٹرازینیکا ویکسین لگوانے کے بعد خون میں کلاٹس بننے (خون جمنے)کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد نیدرلینڈز نے برطانوی کورونا ویکسین ایسٹرازینیکا کا استعمال عارضی طور پر روک دیا تھا۔ آسٹرازینیکا کےاستعمال پرخون کی پھٹکیاں بننے کے واقعات کے بعد آئرلینڈ نے ویکیسن کا استعمال روک دیا تھا، ڈنمارک، آئس لینڈ اور اٹلی بھی ویکسین کا استعمال عارضی طور پر روک چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن