وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے رکن پنجاب اسمبلی سید افتخار گیلانی کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امو ر اورترقیاتی منصوبوں پر گفتگو ، سید افتخار گیلانی نے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تجاویز پیش کیں، سید افتخار گیلانی کا وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے ایشو پر دو ٹوک موقف اختیار کرنے پر خراج تحسین۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نےکہا کہ جنوبی پنجاب کے حقوق کے علمبردار ہیں،کسی کو حق تلفی کی اجازت نہیں دیں گے- پاکستان تحریک انصاف کی حکومت جنوبی پنجاب کے عوام کے حقوق کی حقیقی نگہبان ہے- جنوبی پنجاب کے نوجوانوں کے لئے ملازمتوں کا کوٹہ مختص کیا جارہا ہے- جنوبی پنجاب کے لئے الگ ترقیاتی پروگرام ترتیب دیا جائے گا- پنجاب کے ہر شہراورعلاقے کے لئے یکساں ترقی کے ویژن پر عمل پیرا ہوں - سید افتخار گیلانی نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار جنوبی پنجاب کے لوگوں کے حقوق کیلئے تاریخی کردار ادا کررہے ہیں - ترقی کا رخ پسماندہ علاقوں کی طرف کرنا وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا قابل تحسین اقدام ہے-