یو اے ای کی مسلسل حمایت اور تعاون کو بے حد سراہتے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ

دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے ابوظہبی فنڈ کی طرف سے جمع کرائے گئے 2 ارب امریکی ڈالر کو رول اوور کرنے کے متحدہ عرب امارات(یو اے ای)کے فیصلے کے بارے میں میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم یو اے ای کی مسلسل حمایت اور تعاون کو بے حد سراہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو ان کے دورہ یو اے ای کے دوران آگاہ کیا گیا کہ یو اے ای نے ابوظہبی فنڈ کی طرف سے جمع کرائے گئے 2 ارب امریکی ڈالر کو رول۔اوور کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے حال ہی میں یو اے ای کا اپنا دورہ مکمل کیا ہے۔ یہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات استوار ہونے کا ایک اور مظہر ہے۔

ای پیپر دی نیشن