لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ایڈیشنل سیشن جج یاسین موہل نے پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر پر حملہ، ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے کیس میں پی ٹی آئی اور ق لیگ کے 9 ارکان کی عبوری درخواست ضمانتوں پر سماعت کرتے ہوئے ایم پی ایز کی 29 اپریل تک ضمانتیں منظور کر لیں۔