اسلام آباد(وقائع نگار)انسداد سائبر کرائم کی خصوصی عدالت کے جج راجہ آصف محمود کی عدالت نے جج ویڈیو سکینڈل کیس میں فردجرم کیلئے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو طلب کرلیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران ملزمان نادرخان، حمزہ عارف، رضا خان اور فیصل شاہین عدالت پیش نہ ہوئے جبکہ مرکزی ملزم میاں طارق محمود کیجانب سے ایک روزہ استثنیٰ کی درخواست دائرکی گئی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہاکہ آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کے حاضر ہونے پر فرد جرم عائد کی جائیگی اور کیس کی سماعت 14 جون تک ملتوی کردی۔