خضدار(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی نے کہا کہ ناخواندگی کے خاتمے اورتعلیمی ترقی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدمات کیے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں غیر حاضر اساتذہ کے ساتھ کوئی بھی رعایت برتی نہیں جائیگی تعلیمی منتظمین احسن انداز میں اپنا کردار نبھائیں تاکہ شعبہ تعلیم کو مزید ترقی دی جاسکے۔ ڈپٹی کمشنر خضدار کی زیر صدارت ضلعی تعلیمی جائزہ کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز ہوا۔ اجلاس میں عادی غیر حاضر ٹیچرز کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نیازاللہ سمالانی ڈی ای او فیمیل زاہدہ مصطفٰی ڈپٹی ڈی ای اوز تنویر کرد محمد اکرم محمد طارق عبدالوہاب آر ٹی ایس ایم کے فھیم احمد جی ٹی اے صدر اسلم نوتانی سپر نٹنڈنٹ عبداالمالک و محکمہ تعلیم کے دیگر افسروں نے شر کت کی۔ اجلاس میں محکمہ تعلیم خضدار کی مجموعی کار کردگی کا جائزہ لیا گیا ضلع بھر کے سکولو ں میں جاری تر قیاتی کاموں ،نتائج ،اساتذہ اور طلبہ و طالبات کی حاضری اور دیگر امور پر شر کاء کو بر یفنگ دی گئی۔