کوئٹہ(بیورورپورٹ)کولڈ سٹوریج کا قیام زراعت کے شعبے کیلئے نہایت اہم کا حامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایف اے او پاکستان کے نمائندے فلورنس رول نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پراجیکٹ THAzA اقوام متحدہ کا ادارہ برائے خوراک و زراعت (ایف۔اے۔او) کے تحت کولڈ سٹوریج بنانے کی تقریبِ دستخط کا انعقاد کیا۔ سیکرٹری ایگریکلچر امید علی کھوکھر اور ایف ۔اے۔او بلوچستان کے سربراہ ولید مہدی اور محکمہ زراعت کے آفیسرز شامل تھے۔ ایف ۔اے۔او کے اس اقدام سے کسان اپنے گھر بیٹھے اپنی پیداوار کو محفوظ رکھ کر اچھی آمدنی اٹھا سکیں گے۔
اقوام متحدہ کے تعاون سے کوئٹہ میں کولڈ سٹوریج بنانے کا فیصلہ
Apr 20, 2022