خضدار( نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر)محمد الیاس کبزئی کی زیر صدرات بلدیاتی الیکشن سے متعلق الیکشن کمیٹی کااجلاس ہوا۔ اجلاس میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے تمام تر تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں آر اوز کی شرکت اور تمام حلقہ جات سے متعلق اپنی رپورٹ اجلاس میں پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ خضدار میں بلدیاتی الیکشن کے لئے انتظامات مکمل اور تمام تر مراحل خوش اسلوبی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے موقع پر خضدار میں سیکورٹی کے موثرانتظامات کیئے گئے ہیں قیام امن اولین ترجیح ہے جس کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد حاصل کرکے امن کو بحال رکھا جائیگا۔ اجلاس میں آر اوز سراج احمد بلوچ جہانزیب نور شاہوانی منیراحمد سومرو نیازاللہ سمالانی و دیگر نے شرکت کی۔