یوم الفرقان توکل علی اللہ، ایمان و حوصلہ کی واضح مثال ہے:عثمان سعید

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) یوم الفرقان توکل علی اللہ ایمان و یقین اور حوصلہ کی واضح مثال ہے اس دن مسلمانوں نے مادی وسائل اور دشمن کی عددی برتری کے باوجود اللہ پر توکل کیا اور عظیم الشان فتح حاصل کی ان خیالات کا اظہار حافظ عثمان سعید مغل نے جامع مسجد حدیبیہ میں یوم بدر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اللہ پاک نے رمضان المبارک میں ہی مسلمانوں کا دستور و منشور قرآن پاک عطاء کیا اور رمضان میں ہی غزوہ بدر کی شکل میں مسلمانوں کو باطل کے خلاف مثالی فتح حاصل ہوئی جس سے اسلام کے غلبہ کا آغاز ہوا غزوہ بدر کے واقعے سے ثابت ہوتا ہے کہ محض دنیاوی وسائل آلات جنگ اور سپاہیوں کی کثرت ہی جنگ جیتنے کے لئے کافی نہیں ہوتی بلکہ ثابت قدمی جذبہ جہاد شوق شہادت اطاعت امیر سے ہی کامیابی حاصل ہوتی ہے ہمیں چاہیے کہ عقائد کی پختگی کے ساتھ احکام الہیٰ کے نفاذ کے لئے جان و مال کی قربانی کے لئے ہر وقت تیار رہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...