بیلف کا تھانہ باغبانپورہ پر چھاپہ غیر قانونی حراست سے شہری کو بازیاب

Apr 20, 2022

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)ایڈیشنل سیشن جج کے حکم پر عدالتی بیلف نے تھانہ باغبانپورہ پر چھاپہ مارتے ہوئے،پولیس کی غیر قانونی حراست سے شہری کو بازیاب کروالیا،پٹیشنر کونسل شہروز شبیر چوہان ایڈووکیٹ کی درخواست پر فاضل جج نے بیلف مقرر کیا تھا، عدالتی بیلف و اہلکار جب تھانے پہنچے تو شہری زریاب کو پولیس نے حبس بیجا میں رکھا ہوا تھا، ایڈیشنل سیشن جج نے ڈی ایس پی کوتوالی اور ایس ایچ او باغبانپورہ کو عدالت طلب کرلیا، شہروز شبیر چوہان ایڈووکیٹ نے بتایا کہ ڈی ایس پی کوتوالی کے حکم پر باغبانپورہ پولیس نے شہری زریاب کو غیر قانونی حراست میں رکھا اور چھوڑنے کے عوض بھاری رشوت کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔

مزیدخبریں