حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی+نامہ نگار)محلہ مجید پورہ حافظ آباد کے رہائشی عمران ولد محمد اسلم ملک اور اسکا بھائی عثمان ولد اسلم ملک مبینہ طور رپر عرصہ دراز سے وسیع پیمانے پر منشیات فروشی کا مذموم دھندہ کرکے نوجوان نسل کو تباہ کررہے تھے۔ پولیس نے مخبری پر گوجرانوالہ روڈ پر چھاپہ مارکر محمد عمران سے ایک کلو520گرام افیون جبکہ عثمان سے ایک کلو510گرام افیون برآمد کرکے انہیں گرفتار کرلیا اور مقدمات درج کرلئے ۔