گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)دہرے قتل کیس کی پیروی کرنے والے گھر کے واحد کفیل کو سرراہ قتل کردیا گیاپولیس ملزموں کیساتھ مل گئی ملزموںکی عدم گرفتاری پر درجنوں خواتین نے مظاہرہ کیا ۔آر پی اوگوجرانوالہ کو دی گئی درخواست میں موضع ورسالکے کی رہائشی بیوہ خاتون صغراں بی بی نے موقف اختیار کیا کہ4فروری کی صبح اپنے بیٹے مقصود اسلم اور بھائی محمد منشا کیساتھ حویلی جانے کیلئے گھر سے نکلی تو اسی دوران بلا نمبری موٹرسائیکل پر سوار تین افراد نے زبردست فائرنگ کردی اور گولیوں کی زد میں آکر مقصود اسلم جو کہ گھر کا واحد کفیل تھا موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا تھاتین نامعلوم حملہ آور بلانمبری موٹرسائیکل 125پر سوار تھے فرار ہوگئے۔18سال قبل بھی میرے خاوند اور بڑے بیٹے کو ملزموں احسان،مانی وغیرہ نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔دوسرا بیٹا مقتول مقصود اسلم مقدمہ قتل کا مدعی تھا اور پیروی کررہا تھا۔بیٹے کو ناحق ہی قتل کرنیوا لوں نے رشیداں بی بی اور اس کے بیٹے آصف عرف آسی کے ایما پر قتل کروایا ہو گا۔کیونکہ ملزموںکیخلاف سابق قتل کی رنجش چلی آرہی تھی۔
دہرے قتل کیس کی پیروی پر گھر کے واحد کفیل کو مارنے ک یخلا ف مظاہرہ
Apr 20, 2022