اسلام آباد (خصوصی رپورٹر ) جوڈیشل کمشن نے لاہور ہائیکورٹ کے 13 ایڈیشنل ججز کے عہدے کی میعاد میں مزید چھ ماہ کی توسیع دے دی۔ چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔ لاہور ہائیکورٹ کے 13 ایڈیشنل ججز کی مستقلی کیلئے غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے تیرہ ججز کو مزید چھ ماہ کی توسیع دے دی۔ اور چھ ماہ کے بعد ججز کی مستقلی کیلئے دوبارہ اجلاس میں غور کیا جائے گا۔ ان ایڈیشنل ججز میں سہیل ناصر، شکیل احمد اور جسٹس صفدر سلیم، جسٹس ندیم ارشد، جسٹس طارق ندیم، جسٹس امجد رفیق، جسٹس عابد حسین چٹھہ، جسٹس انوار حسین، جسٹس علی ضیاء باجوہ، جسٹس سلطان تنویر احمد اور جسٹس محمد رضا قریشی، جسٹس شان گل اور جسٹس راحیل کامران شامل ہیں۔
توسیع
جوڈیشل کمشن نے لاہور ہائیکورٹ کے 13ایڈیشنل ججز کو 6ماہ توسیع دیدی
Apr 20, 2022