لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی کابینہ میں 5 خواتین بھی شامل ہیں۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے خواتین ارکان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ شاندار خواتین حکومت اور ملک کا چہرہ ہیں۔ خواب ہے کہ خواتین ہر شعبے میں ترقی کریں، خواب کا آغاز اوپر سے کرنا ہوگا۔
مریم نواز