اسلام اباد(خبرنگار) مسلم لیگ ن اور میاں محمد شہباز شریف اپنے قائد سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے ہدایات کے مطابق پاکستان کے عوام کو مسائل سے نکالیں گے میاں نواز شریف نے سابقہ دور حکومت میں بھی ملکی ترقی کا پہلا تیزی سے چل رہا تھا معیشت دن بدن مستحکم ہو رہی تھی لیکن نیازی کی سازشی سیاست میاں نواز شریف کی حکومت کو گرانے میں آلہ کار بنی ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن لندن کے نائب صدر ذکی جاوید عباسی نے میاں نواز شریف کیساتھ ملاقات کے بعد جاری اپنے ایک بیان میں کیا ذکی جاوید عباسی نے کہاکہ سابقہ چار سالوں میں نیازی حکومت نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا ہے میاں نواز شریف اور اسحاق ڈار بہت جلد پاکستان جا کر ملک و قوم کی خدمت کا سلسلہ دوبارہ شروع کرینگے زکی جاوید عباسی نے کہا ہے کہ قائد میاں نواز شریف نے لندن برطانیہ سے پارٹی کو سوشل میڈیاپر متحرک اور فعال بنانے پر خراج تحسین پیش کیا ہے میں انکا بیحد مشکور ہوں
ملاقات