لاہور سے وزیراعظم اور 3 وفاقی وزیر

لاہور (نیوز رپورٹر) لاہور سے تعلق رکھنے والے 3 ارکان اسمبلی نے وفاقی کابینہ کا حصہ بننے کے بعد حلف اٹھا لیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ میں خواجہ سعد رفیق، سردار ایاز صادق اور سینیٹر اعظم نذیر تارڑ وفاقی کابینہ میں شامل کئے گئے ہیں۔ ایاز صادق سپیکر قومی اسمبلی اور خواجہ سعد رفیق وفاقی وزیر رہ چکے ہیں، تاہم اعظم نذیر تارڑ پہلی مرتبہ وفاقی کابینہ کا حصہ بنے ہیں۔ واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا تعلق بھی لاہور سے ہے۔
3 وزیر

ای پیپر دی نیشن