ایس پی کوہسار ڈویڑن حیدر علی کی سربراہی میںمری ٹورزم پولیس قائم 

Apr 20, 2022


راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)مری ٹورزم پولیس قائم کردی گئی سانحہ مری کے تناظر میں مستقبل میں کسی بھی ایسے سانحہ سے بچنے کیلئے یہ پولیس قائم کی گئی ہے ایس پی کوہسار ڈویڑن حیدر علی کی سربراہی میں یہ فورس مری کی سیاحت میں آنے والوں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ریسکیو کرنے کی ذمی داری انجام دے گی مری ٹورزم پولیس جدید گاڑیوں ، موٹر سائیکلوں ، فرسٹ ایڈ کٹس سمیت دیگر آلات سے لیس ہوگی یہ بات ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان نے منگل کو پولیس لائن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
 اس موقع پر ایس پی کوہسار ڈویڑن حیدر علی بھی موجود تھے ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ مری ٹورزم پولیس کی یونیفارم پنجاب پولیس سے قدرے مختلف رکھی گئی ہے دنیا کے بیشمار سیاحتی مقامات پر اس طرز کی پولیس کے ماڈل موجود ہیں مری ٹورزم پولیس مری کی سیاحت کیلئے آنے والوں کو راستوں کی بندش ، گاڑیوں کی خرابی کی صورت میں بھی فوری مدد پہنچائے گی مری ٹورزم پولیس کی ریسکیو1122 کے ساتھ بھی ٹریننگ کرائی گئی ہے ۔

مزیدخبریں