حلقہ بندیاں ہائیکورٹ نے 17اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کے شیڈول پر حکم امتناعی جاری کردیا 

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے حلقہ بندیوں کی غیرحقیقی تقسیم اور دیگر قانونی پیچیدگیوں کی بناء پر سیالکوٹ سمیت سترہ اضلاع میں دو ماہ بعد ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے جاری کردہ شیڈول پر حکم امتناعی جاری کردیا۔ عدالت نے 25 اپریل تک الیکشن کمشن سے تحریری جواب طلب کرلیا۔ عدالت کے روبرو دلائل میں وکیل نے کہا کہ  الیکشن ایکٹ 2017  اور لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی  کی گئی، ضلع سیالکوٹ میں پہلے مرحلے کے انتخابی شیڈول جاری کردیا گیا ہے اگر حکم امتناعی جاری نہ کیا گیا تو درخواست بے معنی ہوجائے گی۔
حکم امتناعی

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...