ریگولیٹری سینڈ باکس کا تیسرا مرحلہ،ایس ای سی پی نے درخواستیں طلب کر لیں

Apr 20, 2022


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی ) نے ریگولیٹری سینڈ باکس کے تیسرے مر  حلے کاآغاز  کرتے ہوئے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 مئی 2022 ہے۔ریگولیٹری سینڈ باکس ایک  ایسا ریگولیٹری ماحول  فراہم کرتا ہے جو  سٹارٹ اپس  کو جدید مصنوعات، خدمات، عمل اور کاروباری ماڈلز کے محدود پیمانے پر لائیو ٹیسٹ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔پچھلے دو مراحل میں، ایس ای سی پی نے ڈیجیٹل اثاثوں/سیکیورٹی ٹوکن آفرنگز (ایس ٹی اوز)، غیر بینک مالیاتی کمپنیوں، کیپٹل مارکیٹس کے لیے بلاک چین/ تقسیم شدہ لیجر سلوشنز، ڈیجیٹل شناخت/AML/KYC، مصنوعی ذہانت، مشین کے شعبوں ،اور روبوٹک پروسیسز آٹومیشن پر مبنی  ایپلیکیشنز کو ترجیح دی۔تیسرے  مرحلے میں، ڈیجیٹل اثاثہ جات کے انتظام کی کمپنیاں، ڈیٹ انسٹرومنٹس کی پرائویٹ پلیسمنٹس کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم، AI پر مبنی الگورتھمک ٹریڈنگ پلیٹ فارم، خواتین کے مخصوص ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈز (ETFs)، مصنوعی ذہانت (AI) اور ڈیٹا اینالیٹکس بیس، Reg-Tech خاص طور پر متبادل کریڈٹ اسکورنگ، اور بہتر انشورنس قیمتوں اور کسٹمر کے تجربے اور مشین/AI پر مبنی انشورنس انڈر رائٹنگ کے لیے ٹیلی میٹکس کا استعمال جیسے آیڈیاز کو ترجیح دی جائے گی ۔ نان رجسٹرڈ سٹارٹ  اپس بھی سینڈ بکس  میں شمولیت کے لئے درخواستیں دے سکتے ہیں، تاہم  ، ایسے افراد و ادارے  کو سینڈ بکس میں  کامیابی  سے اندارج  کی صورت میں  ایس ای سی پی  سے بطور کمپنی رجسٹریشن حاصل کرنا ہو گی۔ 

مزیدخبریں