وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کی آفس آمد،سیکرٹری سے میٹنگز کا لائحہ عمل طے


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات  پروفیسر احسن اقبال  وزارت منصوبہ بندی میں چارج سنبھالنے پپہنچے  تو ان کا  پر تباک استقبال کیا گیا ،وزارت کے افسران نے احسن اقبال کو خوش آمدید کہا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ،اس موقع پر احسن اقبال کے حلقہ کے لوگوں نے بھی وزارت منصوبہ بندی میں وفاقی وزیر کو خوش آمدید کہا ،احسن اقبال نے آفس میں بیٹھتے ہی میٹنگز کا لائحہ عمل سیکرٹری منصوبہ بندی عبد العزیز عقیلی کے ساتھ طے کیا ،احسن اقبال نے سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی کو  ہی پی ایس ڈی پی پر مکمل جائزہ اجلاس بلانے کی ہدایات دیں ۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیر صدارت سی پیک منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ اجلاس آج ہو گا ، دریں اثنا قفاقی وزیرمنصوبہ بندی کی صدارت میں ایس ڈی پی منصوبوں  کا جائزہ اجلاس  ہوا،سیکرٹری پلاننگ نے   ملک میں جاری پی ایس ڈی پی ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت  سے متعلق اجلاس کو آگاہ کیا ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب خان اور وزارت کے  افسران نے  اجلاس میں شرکت  کی ، احسن اقبال نے کہا کہ بروقت تکمیل نہ ہونے والے منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے ،انہوں نے  وزارت کے افسران کو سست اور ادھورے منصوبوں کی تفصیلات اکٹھی کرنے کی ہدایات  دیں،روزانہ کی بنیاد پر پی ایس ڈی پی منصوبوں کا جائزہ  وفاقی وزیر خود لیں گے۔

ای پیپر دی نیشن