اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے ایم کیو ایم پاکستان کے ممبر قومی اسمبلی، اقبال محمد علی خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے مخدوم شاہ محمود قریشی نے مرحوم کے اہلخانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کیا اور مرحوم اقبال محمد علی خان کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعا کی۔
افسوس