اسلام آباد(نا مہ نگار)جمعیت علما اسلام(ف)کے رکن قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی بلامقابلہ قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر منتخب ہوگئے،آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ڈپٹی سپیکر عہدے کیلئے صرف ایک ہی رکن نے کاغذات جمع کرائے۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کے عہدے کے لیے کاغذات متحدہ مجلس عمل میں شامل جماعت جمعیت علما اسلام(ف)کے رکن زاہد اکرم درانی کے جمع ہونے کے بعد بلامقابلہ منتخب ہوگئے ان کے کاغذات پیر کو سیکرٹری قومی اسمبلی کو قومی اسمبلی ہال میں جمع کرائے گئے تھے زاہد اکرم درانی کے تجویذ کنندہ وتائید کنندہ تین ارکان ہیں ارکان میں جمعیت علما اسلام(ف)کے پارلیمانی لیڈر اسعد محمود،صلاح الدین ایوبی اور مسلم لیگ ن کے رکن مرتضی جاوید عباسی ہیں۔
ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی منتخب