نوٹیفکیشن جاری ، انٹرمیڈیٹ، گریجویشن، ایم اے، ایم ایس سی پروگرام میں رجسٹریشن کی فیس 10000 روپے سے بڑھا کر 50000 کردی گئی


راولپنڈی (محبوب صابر سے)سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن پنجاب نے صوبہ بھر کے نئے رجسٹرڈ ہونے والے کالجوںاور پرانے کالجوںکی توسیع میں ہوشربا فیسوں کااضافہ کردیا،ایپسما اور پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالج مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے اضافے کو مسترد کرتے ہوئے واپس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے،سیکرٹری ہایئر ایجوکیشن پنجاب نے فیسوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق انٹرمیڈیٹ، گریجویشن، ایم اے، ایم ایس سی پروگرام میں رجسٹریشن کی فیس 10000 روپے سے بڑھا کر 50000 کردی گئی اور رجسٹریشن میں توسیع کے لیے 2 ہزار روپے سے فیس بڑھا کے 25 ہزار کردی گئی ہے،ایل ایل بی، ڈی فارمیسی پروگرام میں رجسٹریشن 15 ہزار روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ روپے کر دی اور توسیع کے لیے فیس 5 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار روپے کر دی ہے، اس حوالے سے ایپسما راولپنڈی ڈویژن کے صدر ابرار احمد خان،پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالج مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے صدر ملک نسیم احمد اور چودھری شہباز احمد نے کہا کہ سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کی طرف سے 31 مارچ 2022 کو ایک نوٹیفیکیشن جاری ہوا جس میں پنجاب بھر کے نئے رجسٹرڈ ہونے والے کالجوںاور پرانے کالجوںکی توسیع میں ہوشربا فیسوں کااضافہ کردیا،اس اضافے کو فوری طور پر واپس لیا جائے، انہوں نے کہا کہ فیسوں میں غیر معمولی اضافہ کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا راولپنڈی ڈویژن کے تمام کالجز اور ہائر سیکنڈری سکولز کے مالکان نے اس کو قبول کرنے سے انکار کیا ہے اور عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن