ملتان(خصوصی رپورٹر)سکولوں میں قرآن پاک کی تدریس کی کا جائزہ لینے کیلئے محکمہ سکولز نے مانیٹرنگ کاعمل تیز کردیا۔بتایاگیا ہے کہ قرآن مجید کی لازمی تعلیم کیلئے ایڈیشنل سیکرٹریز اور ڈپٹی سیکرٹریز کی سربراہی میں ٹیموں نے مختلف نجی سکولوں کا وزٹ شروع کردیا، 13 ٹیمیں سرکاری و نجی سکولوں کا وزٹ کریں گی۔ٹیمیں سکولوں میں صاف پانی کی فرا ہمی،کمپیوٹر لیبز، سکولوں کی صفائی اوردیگر سہولیات کا بھی جائزہ لیں گی۔