ملتان(سماجی رپورٹر )مرکزی جمعیت اہل حدیث ضلع ملتان کے ناظم علامہ عنایت اللہ رحمانی نے کہا ہے کہ غزوہِ بدر طلوعِ اِسلام کے بعد پہلا معرکہ حق وباطل تھا کہ جس میں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی قیادت میں مٹھی بھر مسلمانوں نے کفار مکہ کے لشکر کو شکست فاش دی ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ اسلامیہ میں منعقدہ غزوہِ بدر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جامعہ کے مدیر مفتی عبدالرحمان شاہین نے کہا کہ حق و باطل کا یہ معرکہ قیامت تک باطل کے سامنے اہل حق کو ڈٹ جانے کے لئے ولولہ تازہ کرتا رہے گا۔