جعلی و زائد المعیاد ادویہ کی فروخت میں ملوث میڈیکل سٹورز کیخلاف کریک ڈاؤن شروع 

Apr 20, 2022


ملتان( نمائندہ نوائے وقت‘ خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا ہے کہ جعلی و زائد المعیاد ادویات کی فروخت میں ملوث میڈیکل سٹورز کیخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا ہے اس سلسلے میں محکمہ صحت کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بغیر لائسنس اور ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 7 سے زائد میڈیکل سٹورز کے کیسز عدالت ارسال کئے گئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈرگ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رضوان نذیر،سی سی او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب گورمانی نے بھی شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ ڈرگ کوالٹی کنٹرول بورڈ نے متعدد میڈیکل سٹور مالکان اور عطائیوں کو جرمانے بھی عائد کئے ہیں کیونکہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے حقدار نہیں۔

مزیدخبریں