مسافرخانہ میں دکان‘ کوٹ سبزل میں جھونپڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی

Apr 20, 2022


بہاول پور‘ کوٹ سبزل (جنرل رپورٹر‘ نامہ نگار) بہاولپور میں مخالفین نے دکان کو آگ لگا دی‘ 7 لاکھ کا نقصان‘ کوٹ سبزل میں جھگی نشینوں کی جھونپڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی لاکھوں کا سامان خاکستر ہو گیا۔ تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ مسافرخانہ کی حدود موضع جمال چنڑ میں گلن ہٹی کے رہائشی محمد شاہد ولد کرم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے غنی گوٹھ روڈ پر گھر کے ساتھ دوکان رکھی تھی جس میں کریانہ، کاسمیٹک، سمیت مختلف اشیا ضرویہ موجود تھیں، گزشتہ شب دوکان کے عقب گھر میں سویا ہوا تھا کہ میری دوکان میں آگ بھڑک اٹھی میرے شور واویلا پر محمد راشد، اللہ دتہ ودیگر بھی آگئے اسی اثنا آگ کے شدت اختیار کر لی اور دیکھتے ہی دیکھتے دوکان جل کر راکھ ہو گئی اور گھر میں آگ کے پھیلنے سے گھر کی قیمتی اشیا بھی جل گئیں اور گھر کو شدید نقصان پہنچا، بعدازاں معلوم ہوا کہ ہنڈا 125 موٹر سائیکل سوار دو کس نامعلوم افراد آگ لگا کر فرار ہوگئے واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ مسافر خانہ موقع پر پہنچ گئی حالات و واقعات کا جائزہ لے کر مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ریسکیو1122 کی فائربریگیڈنے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی ۔
دریں اثنا تھانہ کوٹ سبزل کی حدود سیندھل گڑھی کے ساتھ مقیم جھگی نشینجو کہ ٹریکٹر ٹرالیوں پر مٹی اٹھانے کا کام کرتے ہیں سولر پلیٹ کی تاروں سے اگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ گھروں میں رکھا سامان پانچ عدد بکریاں،ایک عدد موٹر سائیکل دو ٹریکٹر کے کاغذات نقدی رقم ساڑھے چار لاکھ پانچ عدد شناختی کارڈ کے علاوہ بچیوں کے جہز کا مکمل سامان اور گھر کا روز مرہ زندگی کا سامان بھی جل کر خاکستر ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں اور گھر کے افراد بھی ائے مگر دیر ہو چکی تھی ادم خان پٹھان نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم غریب لوگ ہیں محنت مزدوری کرتے ہیں ہمارا سب کچھ ختم ہو گیا ہے اہلیان علاقہ نے حکومت اور مخیر حضرات سے امداد کی اپیل ہے۔

مزیدخبریں