دنیاپور ( نامہ نگار) مسلم لیگ ن ہی ملک کو مسائل کے دلدل سے نکال سکتی ہے، نئی کابینہ میں عبدالرحمن کانجو کی شمولیت خوش آئند ہے جنوبی پنجاب ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوگا ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن اور شہید کانجو گروپ کے راہنماؤں سٹی صدر شہباز سعید طور، خواجہ احمد حسن، سابق چیئرمین میونسل کمیٹی فہد نورخاں جوئیہ، سابق کونسلر رمضان طاہر جوئیہ، حاجی نیاز گوگا، خالد محمود شاہ اور طاہر محمود شاہ کھگہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف اپنا منصب سنبھالتے ہی دن رات ملک اور عوام کی خدمت پر لگ گئے ہیں انہوں نے کہا کہ عمران حکومت کا سیاہ دور کا خاتمہ ہوچکا ہے۔