آرمی ، عدلیہ کیخلاف زبان درازی کرنیوالے پاکستان سے مخلص نہیں : وسیم بھٹہ 


بند بو سن( خبر نگار )پاکستان آرمی اور عدلیہ کے خلاف زبان درازی کرنے والے افراد کبھی بھی پاکستان سے مخلص نہیں ہو سکتے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما  ملک وسیم ریاض بھٹہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مذید کہا کہ پائیدار جمہوریت ہی اس ملک کے تمام مسائل کا حل ہے  اور  پاکستان میں ترقی و خوشحالی کی ضمانت ہے  افواج پاکستان اور اعلیٰ عدلیہ کی طرف سے جمہوریت اور آئین و قانون کی مکمل پاسداری کا اعادہ ملک و قوم کیلئے اچھی روایت ہے پاکستانی افواج پاکستان کا فخر ہے کسی کو  افواج پاکستان پر زبان درازی نہیں کرنے دیں گے سیاست کرنا تمام سیاسی جماعتوں کا  جمہوری حق ہے مگر سیاست کی آڑ میں اور اپنے مفادات کی خاطر پاکستان کے حساس  اداروں کے خلاف زبان درازی کرنا بالکل غلط بات ہے انکا مزید کہنا تھا کہ  پاکستان تحریک انصاف کو چاہیے کہ سیاسی بلوغت کا مظاہرہ کرے۔

ای پیپر دی نیشن