ملتان (نیوز رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) وہاڑی سرکل کے ٹریننگ سنٹر میں ریسکیو1122کی ٹیم نے لائن سٹاف کی ٹریننگ کے ٹی100اور ایس100کورسز کے شرکاء کو فوری طورپر ابتدائی طبی امداد اور سی پی آر کاپریکٹیکل کرکے طریقہ کار بتایا اورکہا کہ لائن سٹاف کی دوران ڈیوٹی قیمتی جانیں بچانے کے لئے فرسٹ ایڈ اور سی پی آر کی تربیت بہت اہم ہے۔سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو وہاڑی سرکل سید محمد مبشر رضوی نے ٹریننگ کے شرکاء کو سیفٹی سے متعلق تربیت دی اور کہا کہ لائن سٹاف دوران ڈیوٹی اپنی حفاظت کو اولین ترجیح بنائیں اور پرمٹ حاصل کئے بغیر فیلڈ میں ہرگز کام نہ کیاجائے۔سیفٹی آلات کے استعمال کے ساتھ ساتھ ابتدائی طبی امداد اور سی پی آر کی تربیت بھی ضروری ہے۔