ملتان (سپیشل رپورٹر)چیئر مین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ جمہوریت میں موروثیت کو پروان چڑھانے والے سیاستدانوں کا بائیکا ٹ کرنا ہوگا،ملک میں جب تک چند مخصوص خاندان باری باری اقتدار کے منصب پر براجمان ہوتے رہیں گے تب تک نہ صرف عوام کو درپیش مسائل میں اضافہ ہوگا بلکہ ملکی معیشت کو لاحق خطرات بھی بڑھتے جائیں گے،اس سے بڑی موروثیت کی مثال اور کیا ہوسکتی ہے کہ باپ وزیر اعظم پاکستان ہے تو بیٹا وزیر اعلیٰ پنجاب ہے جب تک ملک میں اس طرح کا کلچر پروان چڑھتا رہے گا تب تک تبدیلی اور بہتری کی امید لگانا دیوانے کے خواب کے مترادف ہوگا،اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ ایسے سیاستدانوں کی جگہ پڑھے لکھے و عام افراد کو سیاست کے میدان میں سپورٹ کیا جائے جو حقیقی معنوں میں ملک و قوم کی بہتری کیلئے ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کام کرسکیں۔
جمہوریت میں موروثیت کو پروان چڑھانے والے سیاستدانوں کا بائیکاٹ کرنا ہو گا‘ ندیم ممتاز
Apr 20, 2022