اسلام آباد (اے پی پی)ملک سے نیٹ ویئرزکی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پرگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 34 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ادارہ شماریات اورسٹیٹ بنک کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں نیٹ ویئرزکی برآمدات سے ملک کو3.730 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 34 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں نیٹ ویئرزکی برآمدات کاحجم 2.781 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیاتھا۔
نیٹ ویئرز برآمدات34فیصد بڑھ گئیںـ
Apr 20, 2022