بااثر وڈیرے کے تشدد  کا نوٹس لیا جائے‘ سجاد مغیری


لاڑکانہ(بیورورپورٹ) لاڑکانہ کے قریب تھانہ رشید وگن کے گاؤں جمارانی میں مبینہ طور پر بااثر وڈیرے کی جانب سے محنت کش دیدار علی مغیری کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جسے چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کردیا گیا جہاں وہ زیر علاج ہیں، اس حوالے سے متاثر محنت کش کے ورثاء سجاد مغیری و دیگر نے الزام عائد کیا کہ دیدار علی مغیری نے بااثر وڈیرے کو تھریشر سے انکار کردیا جس پر انہوں نے خود اپنے گارڈوں سمیت دیدار علی مغیری کو بدترین تشدد کا نشانہ بنادیا جس واقعے کا مقدمہ حد کے تھانہ پر درج کرنے گئے تاہم پولیس نے بااثر وڈیرے کی پشت پناہی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا بعد ازاں ہم نے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کی جس پر پولیس نے ہمیں میڈیکل لیٹر جاری کردیا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ بااثر وڈیرے مجیب جمارانی اور اس کے دیگر ساتھیوں کے خلاف سخت کاروائی کرکے واقعے کا مقدمہ درج کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن