سکھر( بیورو رپورٹ) سکھر کے علاقے آغا قادر داد چھوہارا منڈی کے رہائشی ملاح برادری کے مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے راحب علی،مسمات حسینا،گل حسین،غلام سرور،امداد علی،زکیہ بی بی،زہراہ،مسمات سلمی و دیگر کی قیادت میں ایس اس پی دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور تحفظ فراہمی سمیت انصاف کیلئے نعریبازی کی اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم لوگ ناراکینال سمیت دیگر نہروں پر مچھلی کا شکار کرکے اسے فروخت کرکے گھر کی کفالت کرتے ہیں علاقے کے بااثر افراد نے نارا کینال پر قبضہ کرکے شکار کرنے والے ماہی گیروں سے غیر قانونی بھتہ مانگنا شروع کردیا ہے شکایات پر ہمارے گھروں پر حملہ کرکے ہمیں تشدد کا نشانہ بنایا اور سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دی تشدد کے باعث ہمارا ایک عزیز اقبال احمد شدید زخمی ہوگیا ۔ مظاہرین نے بالا حکام سے واقعہ میں ملوث افراد کی غیر قانونی بھتہ وصولی، تشدد و دھمکیوں کا نوٹس لیکر انصاف و تحفظ فراہمی کا مطالبہ کیا ،مظاہرے کی اطلاع پر ایس ایس پی سکھر نے مظاہرین سے ملاقات کی اور انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی جس پر مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔
بااثر افراد نے،شکایات پر ہمارے گھروں پر حملہ کرکے ہمیں تشدد کا نشانہ بنایا اور سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دی
Apr 20, 2022