گراںفروشی کی اجازت  نہیں دینگے، سجاد حیدر


شہدادپور (نامہ نگار )رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عوام کو روزمرہ اشیا سستے داموں مہیا کرنے کیلئے بیورو آف سپلائی اینڈ پرائزز کا عملہ اور ان کے انسپکٹرز حضرات دن رات کوشاں ہیں۔ ضلع سانگھڑ کی تمام تحصیلوں ٹنڈوآدم شہدادپور سنجھورو سانگھڑ کھپرو اور جام نواز علی میں سستے بازاروں کے انعقاد کیلئے تاجروں اور ڈپٹی کمشنر سانگھڑ سے رابطہ ہے جلد عوام کو سستے بازاروں میں آٹا چینی گھی دالیں چاول وغیرہ سستے داموں میں مہیا کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ ڈائریکٹر بیورو آف سپلائی اینڈ پرائزز سید سجاد حیدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ روزمرہ کی اشیا کی سپلائی پر فوکس ہے کسی کو بھی سپلائی میں رکاوٹ اور زخیرہ اندوزی کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔
عوامی شکایات پر فوری کاروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...