نئی حکومت مہنگائی کے مزید بم  گرارہی ہے،ارشاد خانزادہ 

Apr 20, 2022


ٹنڈوالہ یار(نامہ نگار) ٹنڈوالہ یار کے شہری ارشاد خانزادہ‘ شبیر قریشی دیگر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ رمضان المبارک کا با برکت مہینہ شروع ہونے سے قبل اور اب تک گراں فروش تاجروں نے خود ساختہ مہنگائی کردی ہے  غریب آدمی اس مہنگائی سے بے حد پریشان ہے انہوں نے بتایا کہ اب جب عید قریب ہے تو تاجروں نے اپنی من مانی شروع کردی ٹماٹر،گھی،چینی،آٹا،مرغی کا گوشت،دالیں،بکرے کا گوشت،چاول،دودھ،داہی،چینی  ،سیب،چیکوں،کیلا، سمیت مختلف  ایشاء  میں ریکارڈ توڑ اضافہ کرکے عوام پر بوجھ ڈالا جارہا  ہے  جب متحدہ اپوزیشن کی حکومت آئی تھی تو ہم سوچ رہے تھے تبدیلی سرکار کا خاتمے  سے سکون ہوجائے گا لیکن نئی حکومت نے تو عوام پر ابھی سے ہی  مہنگائی کے بم سے وار کرنا شروع کردیا ہے  بجلی کی قیمتوں میں بھی تقریباً فی یونٹ پانچ روپے اضافہ کردیا گیا۔

مزیدخبریں