ٹنڈوالہ یار (نامہ نگار)ہر سال موسم گرما کی شروعات میں حیسکو کا نظام روایتی طور پر بیٹھ جاتا ہے حیسکو کی نا اہلی غفلت کی سزا ہمیشہ عوام کو برداشت کرنی پڑتی ہیں ان خیالات کا اظہار ایم کیو ایم پاکستان ٹنڈوالہ یار کے ڈسٹرکٹ انچارج رئیس احمد خانزادہ و دیگر ممبران ڈسٹرکٹ کمیٹی نے اپنے مشترکہ مذمتی بیان میں کیا انہوں نے مذید کہا کہ اس سال موسم گرما کے آغاز کے ساتھ ہی ماہ مبارک رمضان کریم کا بھی آغاز ہوا محکمہ حیسکو نے رمضان المبارک کا استقبال بد ترین لوڈ شیڈنگ کے ساتھ کیا رمضان کے آغاز میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 6 سے 8 گھنٹے تھا جو کہ اب 12 سے 15 گھنٹے پر محیط کردیا گیا ہے ماہ مقدس کی تمام تر عبادات سحر و افطار کی تیاریاں شدید متاثر ہورہی ہیں جبکہ روزے داران شدید حبس میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے آرام بھی نہیں کررہے ہیں بار بار بجلی ہڑپ کرجانے کی وجہ سے شہریوں کا لاکھوں روپے مالیت کے الیکٹرونکس سامان بھی جل چکے ہیں ہم وزیر اعظم پاکستان،چیف جسٹس آف پاکستان،چیف جسٹس ہائی کورٹ سندھ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس بد ترین لوڈ شیڈنگ سے ٹنڈوالہ یار کے شہریوں کو نجات دلائیں۔
موسم گرما کی آمد کے ساتھ حیسکو کا نظام گڑبڑ کرنے لگا
Apr 20, 2022