سرکاری اشتہارات کی تقسیم میں خورد برد ریفرنس ، سماعت 16مئی تک ملتوی

Apr 20, 2022

 اسلام آباد(وقائع نگار)احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی وغیرہ کیخلاف سرکاری اشتہارات کی تقسیم میں خرد برد ریفرنس میں آئندہ سماعت پر نیب کو بریت درخواست پر جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی گئی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹرک علاوہ شریک ملزمان کے وکلاء عدالت میں پیش ہوئے، دوران سماعت نیب کی جانب سے یوسف رضا گیلانی کی بریت درخواست پر جواب جمع نہ کروا سکا جس پر عدالت نے نیب کو آئندہ سماعت پر جواب جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 16مئی تک کیلئے ملتوی کر دی۔یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نے ریفرنس کو نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت چیلنج کر رکھا ہے جس میں انہوں نے عدالت  سے ریفرنس میں بری کرنے کی استدعا کر رکھی ہے،ریفرنس میں یوسف رضا گیلانی اور دیگر پر یونیورسل سروسز فنڈز کے اشتہارات کی مد میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔
سرکاری اشتہارات

مزیدخبریں