ویمنز فٹبال ‘ٹریننگ گرائونڈ میں انٹر نیشنل میچ کرانے پر یوئیفا پر کڑی تنقید

لاہور(سپورٹس ڈیسک)آئس لینڈ ویمنز فٹبال ٹیم کی مڈفیلڈر سارہ بیجورک گنارسڈوٹیر کا کہنا ہے کہ آئس لینڈ کا اپنے دو یورپی چیمپئن شپ گروپ گیمز کو "ٹریننگ گراؤنڈ" میں کھیلنا ایک "حیران کن" فیصلہ ہے۔یہ ٹورنامنٹ انگلینڈ میں منعقد ہو رہا ہے اور 6 جولائی کو مانچسٹر یونائیٹڈ کے اولڈ ٹریفورڈ میں آسٹریا کیخلاف میزبان ٹیم کا افتتاحی میچ 73,200 سیل آؤٹ ہے۔مانچسٹر سٹی اکیڈمی سٹیڈیم میں آئس لینڈ کا مقابلہ بیلجیئم اور اٹلی سے ہوگا، جس میں یورو کیلئے 4,700 کی گنجائش ہے۔یہ سٹیڈیم ایک وسیع تر تربیتی کمپلیکس کا حصہ ہے لیکن سٹی کی خواتین کے کھیلوں کی میزبانی کرتا ہے۔ میں تھوڑی سی مایوس ہوں۔یہ چونکا دینے والی بات ہے۔ انگلینڈ میں کھیلنے کیلئے بہت سارے سٹیڈیم ہیں اور ہمارے پاس سٹی سے ایک ٹریننگ گراؤنڈ ہے جس میں 4,000 تماشائی ہیں۔یہ شرمناک ہے۔ یہ وہ عزت نہیں ہے جس کے ہم مستحق ہیں‘ آج خواتین کا فٹبال دیکھیں، وہ سٹیڈیم بھر رہے ہیں۔ آپ بارسلونا اور میڈرڈ کو دیکھیں، 95,000 کیمپ نو میں کھیل دیکھ رہے ہیں۔ وہ یورو آرگنائزر اس کیلئے تیار نہیں ہیں۔ ہم 4000 سے زیادہ ٹکٹ فروخت کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...