لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر امام الحق نے انکشاف کیا ہے کہ وہ رمضان المبارک میں کپتان بابر اعظم کے گھر رات کو کرکٹ کھیلنے جاتے ہیں۔ٹوئٹر پر مداحوں سے گفتگو میں امام الحق نے کہا کہ حالیہ آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ بیٹرز میں شمار ہونا فخر کی بات ہے۔ میرا فوکس اس وقت صرف بیٹنگ پر ہے لیکن میں وکٹ کیپنگ بھی کرسکتا ہوں۔ مجھے وکٹ کیپنگ کرنے کا بہت شوق ہے لیکن میرا وکٹ کیپر بننا مشکل کام ہے۔ رمضان المبارک میں کپتان بابراعظم کے گھر رات کو کرکٹ کھیلنے جاتا ہوں، ٹی 20 ٹیم میں جگہ بنانے کیلئے پاور ہٹنگ پر کام کر رہا ہوں۔ کسی بھی کھلاڑی پر ریڈ بال یا وائٹ بال فارمیٹس کا لیبل لگانا ختم ہونا چاہیے ، ریڈ بال یا وائٹ بال فارمیٹس کا لیبل لگانے سے کھلاڑیوں کو پریشانی ہوتی ہے۔
رمضان میں بابر اعظم کے گھر کرکٹ کھیلنے جاتا ہوں : امام الحق
Apr 20, 2022