لاہور(سپورٹس رپورٹر) آئی سی سی نے ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ٹاپ فائیو سنچری والی اننگز جاری کر دیں۔ بابر اعظم پہلے، محمد رضوان دوسرے اور کریگ بریتھویٹ تیسرے نمبر پر رہے۔2023 ء تک کے سیزن کی فاتحانہ اننگز کی درجہ بندی کر دی گئی۔ آسٹریلیا کیخلاف کراچی ٹیسٹ میں196 رنز کی سپر اننگز کھیلنے والے قومی کپتان بابر اعظم سرفہرست ہیں، یہ میچ تو پاکستان نہ جیت سکا لیکن ٹاپ آرڈر بلے باز نے سب کے دل موہ لیے۔اسی ٹیسٹ میں 506 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے محمد رضوان کے 106 رنز کی اننگز دوسری نمبر کی قرار پائی۔ بابائے کرکٹ انگلینڈ کے لاف وِنڈی بیٹر کریگ بریتھویٹ کے 160 رنز بھی آئی سی سی کی یادگار اننگز میں شامل ہوگئے۔