یاسر شاہ نے فٹنس کے بعد آئندہ ٹیسٹ سیریز پر نظر یںجما لیں 

Apr 20, 2022

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے مایہ ناز لیگ سپنر یاسرشاہ نے فٹنس حاصل کرنے کے بعد آئندہ ٹیسٹ سیریز پر نظریں جما لیں۔یاسر شاہ نے کہا کہ میں پچھلے3 ماہ سے فٹ نہیں تھا پاکستان کپ میں پرفارمنس واپس آگئی ہے پچھلے 3 ماہ میں اپنی فٹنس پر کام کیا ہے۔یاسرشاہ نے کہا کہ آئندہ ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کی نمائندگی کروں گا انٹرنیشنل ٹیموں کادورہ پاکستان نوجوان کھلاڑیوں کیلئے بہترین موقع ہے۔پاکستان بھارت سیریز سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ ہونی چاہیے ماضی میں 3 ملکی سیریز سے عوام کافی محظوظ ہوتے تھے۔

مزیدخبریں