فیروزوالہ:ہائیکورٹ کامقدمہ قتل میں ملوث ملزم کی سزاکا حکم کالعدم قرار

Apr 20, 2022

فیروزوالہ( نامہ نگار) لاہور ہائیکورٹ نے تھانہ صدر کے مقدمہ قتل میں ملوث ملزم فیض اللہ کو سیشن کورٹ سے دی جانے والی عمر قید با مشقت اور 2 لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا کے حکم کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے فیض اللہ کو اغوا کے جرم میں دی جانے والی 10 برس قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ کی سزا کے حکم کو بھی کالعدم قرار دے دیا ہے۔

مزیدخبریں