لاہور ( اپنے نامہ نگار سے )احتساب عدالت نے ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی میں 11 ہزار افراد سے 25 ارب سے زائد فراڈ کیس میں ملزمہ انجم امجد کی عبوری ضمانت میں 28 اپریل تک توسیع کر دی۔ ملزمہ انجم امجد حاضری کیلئے عدالت میں پیش ہوئیں۔ ایڈن ہاوسنگ سوسائٹی کے متاثرین احتساب عدالت کے باہراحتجاج اور نعرے بازی بھی کرتے رہے ہیں ۔متاثرین نے ڈاکٹر امجد کی بیوی انجم امجد کی گرفتاری کا مطالبہ کر رکھا ہے۔