فیروز والہ ( نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر رانا شکیل اسلم نے پٹرول پمپس پر اوور چارجنگ اور ناپ تول میں کمی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا ہے۔ اب اوور چارجنگ اور ناپ تول میں کمی کرنے والوں کو بھاری جرمانوں کا سامنا کرنے پڑے گا۔ ڈپٹی کمشنرز نے اسسٹنٹ کمشنرز کو اوور چارجنگ اور ناپ تول میں کمی کرنے والوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعلقہ افسران خود فیلڈ میں نکلیں اور پٹرول پمپس پر ناپ تول میں کمی کا جائزہ لیں اور اوور چارجنگ کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں کی جائیں۔