فیروزوالہ( نامہ نگار) بورڈ آف ریونیو پنجاب میں گیارہ اضلاع قصور گجرات اوکاڑہ چکوال ساہیوال پاکپتن ملتان بہاولپور بہاولنگر ڈیرہ غازی خان اور جہلم کے علاوہ دیگر 25 اضلاع کے کلیکٹروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ ان کے اضلاع میں ماضی سے لے کر اب تک بننے والی تمام قانونی اور غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیوں کے بارے میں فوری طور پر رپورٹ دی جائے اور ان کالونیوں کی زمینوں اور پلاٹوں کی خریداری کے دوران سرکاری محاصل جن میں اشٹام ڈیوٹی رجسٹری فیس اشتمال فیس کیپٹل ویلیو ٹیکس سمیت مختلف سرکاری فیسیں اور ڈیوٹیاں شامل ہیں۔