لاہور (سٹاف رپورٹر) ملک میں جاری سکیورٹی صورت حال پر ریلوے سٹیشنوں کی سکیورٹی میں غیر معمولی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اضافی اہلکاروں کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ ریلوے سٹیشنوں کے داخلی راستوں پر بھی غیر معمولی اقدامات کیے گئے ہیں۔ واک تھر گیٹ اور میٹیل ڈکیٹر سے چیکنگ لازمی قرار دیدی گئی ہے۔ ریلوے سٹیشنوں پر داخل ہونے والے ہر شخص کی مختلف مقامات پر 2 مرتبہ تلاشی لی جا رہی ہیں جبکہ مسافروں کے سامان کی بھی چیکینگ کی جارہی ہے۔ مرد پولیس اہلکاروں کے ساتھ ساتھ خواتین پولیس اہلکارو ں کو بھی خصوصی ڈیوٹی پر تعینات کیا گیا ہے جبکہ ٹرینوں میں گیس سلنڈر نہ لیجانے کے عمل کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔